Live Updates

اپوزیشن چاہ کر بھی حکومت نہیں گرا سکتی

حکومت کو کن وجوہات کی بنا پر اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے؟ معروف صحافی صابر شاکر نے بتا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 13 مارچ 2019 10:58

اپوزیشن چاہ کر بھی حکومت نہیں گرا سکتی
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ2019ء) معروف صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ وہ حکومت کو گرا دے۔حکومت کو گرانا اپوزیشن کی خواہش ہی ہو سکتی ہے لیکن ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہس پر دم نکلے۔فرض کریں اگر اپوزیشن حکومت گرا بھی دے تو اس کے بعد اپوزشین کا اگلا قدم کیا ہو گا؟۔اس لیے اصل مسئلہ حکومت گرانا نہیں بلکہ اصل مسئلہ تو جعلی بنک اکاؤنٹس کیس ان کے گلے پڑا ہوا ہے،اس کے بعد نواز شریف پہلے ہی جیل میں ہیں، حمزہ شہباز اور شہباز شریف کے خلاف ریفرنس بھی آگئے ہیں۔

اس لیے یہ تمام تو خود ایک شنکجے میں پھنسے ہوئے ہیں یہ حکومت تو نہیں گرا سکتے بلکہ یہ اپنے لیے ریلیف اور بھیک مانگ رہے ہیں۔حکومت کو ان سے کوئی خطرہ نہیں ہے اور نہ ہی اپوزشین حکومت گرا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے اپوزشین کئی بار اس بات کا دعویٰ کر چکی ہے کہ حکومت گرانا ان کے لیے کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا پروگرام کے دوران کہنا تھا کہ اس وقت تحریک انصاف کے پاس 156ووٹ ہیں جب کہ مسلم لیگ ن کے 85 ووٹ،پیپلز پارٹی کے54 اور ایم ایم اے کے 16 ووٹ ہیں جو کہ 155ووٹ بنتے ہیں جب کہ حکومت کے پاس 156 ووٹ ہیں۔

جب کہ تحریک انصاف کے کچھ اتحادی بھی ان سے ناراض ہیں اس لیے میں یہ کہوں گا کہ اپوزیشن لیڈرشپ کی آپس میں بیٹھ کر ان چیزوں کو جوڑنے کی کثر ہے بس پھر ان کی حکومت ایک مہینہ کیا ایک ہفتہ بھی نہیں رہ سکتی۔ اور اگر اپوزیشن متحد ہو جاتی ہے تو ان کی حکومت ایک ہفتہ بھی نہیں نکال سکتی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کو 6 ماہ بعد کی صورتحال کا پتہ نہیں۔

اپوزیشن حکومت کو گرا سکتی ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی تعداد تقریبا برابر ہے اور پوری اپوزیشن اس بات پر متفق ہے کہ یہ سیلکٹڈوزیراعظم ہیں اور انکا مینڈیٹ جعلی ہے۔ رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ حکومتی اتحادی جماعتوں میں کوئی قدر مشترک نہیں۔کوئی مقناطیسی قوت ہے جو انہیں جوڑے رکھے ہوئے ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات