موٹرسائیکل کے پُر کشش نمبروں کی نیلامی، 786 نمبر 19 ہزارروپے میں فروخت ہوا

نمبر ون 45 ہزار جبکہ نمبر ٹو گیارہ ہزارروپے میں فروخت ہوا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 مارچ 2019 11:56

موٹرسائیکل کے پُر کشش نمبروں کی نیلامی، 786 نمبر 19 ہزارروپے میں فروخت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 مارچ 2019ء) : موٹرسائیکل کے پُر کشش نمبروں کی نیلامی ہوئی جہاں موجود کئی افراد نے اپنے من پسند نمبروں کی بولی لگائی۔ تفصیلات کےمطابق موٹرسائیکل کے پُرکشش نمبروں کی نیلامی ی فرید کوٹ ہاوس میں سی ٹی او ملک فیاض کی سربراہی میں کی گئی۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکل کے پُرکشش نمبروں کی نئی سیریز ایل ای وائے 19کی نیلامی کی گئی ۔ نمبر ون 45 ہزار جبکہ نمبر ٹو 11 ہزارروپے میں فروخت ہوا ۔ جبکہ 786 نمبر 19 ہزار روپے میں فروخت ہوا۔ ایکسائز حکام کے مطابق پُر کشش نمبروں کی نیلامی کا سلسلہ دو روز تک جاری رہے گا اور کُل 1685 نمبروں کی نیلامی کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پُر کشش نمبروں کی نیلامی کے وقت شہریوں کی ایک بڑی تعداد سپریم کورٹ آفس میں موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :