اولاد سے تنگ بے رحم اردنی نے اپنا ہی شیر خواربچہ سمندر برد کردیا

اپنے بچے کو خود قتل کیا کیونکہ میں اولاد نہیں چاہتا تھا،دوران تفتیش گرفتار ملزم نے اعتراف کرلیا

بدھ 13 مارچ 2019 12:38

اولاد سے تنگ بے رحم اردنی نے اپنا ہی شیر خواربچہ سمندر برد کردیا
بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) تھائی لینڈ میں پولیس نے ایک اردنی شہری کو حراست میں لیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے اپنے شیر خوار بچے کو اس کے واکر سمیت سمندر میں پھینک کر قتل کردیا۔ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنے بچے کو خود قتل کیا کیونکہ وہ اولاد نہیں چاہتا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے ایمی گریشن حکام کا کہنا تھا کہ اپنے ایک سالہ بچے کو سمندر میں پھینکنے والے شخص کی شناخت وائل نبیل سلمان زریقات کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 52 سال ہے۔

بچے کے قتل کا یہ واقعہ تھائی لینڈ کے شہر باٹایا میں پیش آیا جہاں ایک اردنی شہری چھٹیاں گذارنے اپنی بیوی اور دو بچوں کے ہمراہ موجود تھا۔اردنی شہری کو پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب ماہی گیروں کو ایک شیر خوار کی میت ملی۔

(جاری ہے)

تھائی ایمی گریشن سوراخاتی ھاکبارن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ایک سالہ بچے کو اس کے واکر کے ساتھ باندھا اور سمندر میں پھینک دیا۔

وہ بچے نہیں چاہتا تھا، اس لیے اس نے ایسا کیا۔سفاک شخص کی اہلیہ نے بتایا کہ اس کا والد بچوں سے تنگ تھا اور اس نے بہت سے لوگوں سے کہہ رکھا تھا کہ وہ بچوں کو نہیں چاہتا۔ ہمیں خدشہ تھا کہ وہ کسی وقت کسی بچے کو مار دے گا۔تھائی لینڈ کے قانون کے تحت اردنی شہری پرمقدمہ چلایا جائے گا۔ جرم ثابت ہونے کی صورت میں اسے سزائے موت بھی ہوسکتی ہے۔