عراقی شہری نے چودہ سالہ جرمن لڑکی کو قتل کرنے کا جرم تسلیم کر لیا

22سالہ ملزم علی بشار نے مقتولہ کے والدین سے معافی بھی طلب کر لی،مقامی میڈیا

بدھ 13 مارچ 2019 12:38

عراقی شہری نے چودہ سالہ جرمن لڑکی کو قتل کرنے کا جرم تسلیم کر لیا
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) جرمنی میں پناہ کے متلاشی عراقی شہری نے ایک چودہ سالہ جرمن لڑکی کو قتل کرنے کا جرم قبول کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کے مغربی شہر ویزباڈن میں عراقی شہری علی بشار نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ سال مئی کے مہینے میں اس نے اپنی دوست سوزانا کو قتل کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

بائیس سالہ ملزم علی بشار نے مقتولہ کے والدین سے معافی بھی طلب کر لی۔

چودہ سال جرمنی لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد اسے قتل کرنے کے جرم کے بعد علی بشار جرمنی سے فرار ہو کر واپس شمالی عراق لوٹ گیا تھا۔ جرمنی کی وفاقی پولیس کے سربراہ کی خصوصی مداخلت اور عراق میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ایک مشترکہ مشن کے تحت اس کو عراق میں حراست میں لے کر واپس جرمنی پہنچایا گیا تھا۔