برطانیہ میں برفانی تودہ گرنے سے تین افراد ہلاک،دوزخمی،کچھ کوہ پیما پہاڑ پر پھنس گئے

بدھ 13 مارچ 2019 13:46

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) برطانیہ کی سب سے اونچی برفانی چوٹی پر برفانی تودہ گرنے سے 3افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے،غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق پولیس نے بتایاکہ برف کا تودہ گرنے کا حادثہ برطانیہ کے بین نیوس برفانی پہاڑ پر پیش آیا، برف کا تودہ گرنے سی3 کوہ پیما ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کچھ کوہ پیمائوں کے پہاڑ پر پھنسے ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ بین نیوس برطانیہ کی سب سے بلند برفانی چوٹی ہے۔