Live Updates

سیاسی پارٹی ملک کے 99فیصد عوام کیلئے بنائی ہے ،کوئی جاگیردار اور سرمایہ دار شامل نہیں‘ جواد احمد

کسی عہدے کی خواہش نہیں،لوگوں کو شعور دینا چاہتا ہوں وہ اپنے حقوق کو پہچانیں ‘ انٹر ویو میں گفتگو

بدھ 13 مارچ 2019 13:52

سیاسی پارٹی ملک کے 99فیصد عوام کیلئے بنائی ہے ،کوئی جاگیردار اور سرمایہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) نامور گلوکارجواد احمد نے کہا ہے کہ سیاسی پارٹی ملک کے 99فیصد عوام کیلئے بنائی ہے ، میر ی پارٹی میں کوئی جاگیردار اور سرمایہ دار شامل نہیںاور یہ ایک عام آدمی کی بات کرنے والی سیاسی جماعت ہے جس کی فنڈنگ بھی اپنی جیب سے کرتا ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں جواد احمد نے کہا کہ اشرافیہ نے نہ صرف اس ملک کو یر غمال بنا رکھا ہے بلکہ غریبوں کے حقوق بھی غصب کر رکھے ہیں ۔

(جاری ہے)

عمران خان چار سو کنال کے گھر میں رہتے ہیں حالانکہ ان کی ضروریات ایک کنال کے گھر میں پوری ہو سکتی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ میری وزیر اعظم یا وزیر اعلیٰ بننے کی خواہش نہیں بلکہ میں لوگوں کو شعور دینا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے حقوق کو پہچانیں اور حکمرانوں سے ان کا تقاضہ کریں۔انہوںنے کہا کہ میں نے علامہ محمد اقبال ،مرزا غالب ، میر تقی میر ،فیض احمد فیض اور دیگر شعراء کا کلام پڑھا ہے جس کے بعد میں خود بھی شاعری کرنے لگا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات