مقبوضہ کشمیر‘ جماعت اسلامی پر پابندی کیخلاف کشمیر یونیورسٹی سرینگر کے طلباء کا احتجاجی مارچ

بدھ 13 مارچ 2019 14:33

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) مقبوضہ کشمیر میں جامعہ کشمیر کے طلباء نے بھارتی حکومت کیطرف سے مقبوضہ علاقے میں مذہبی و فلاحی تنظیم جماعت اسلامی پر پابندی کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کشمیر یونیورسٹی سرینگر کے طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شعبہ تاریخ سے شعبہ سماجیات تک احتجاجی مارچ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر جماعت اسلامی پر پابندی کے خلاف اور پابندی فوری طور پر اٹھانے کے حق میں نعرے درج تھے۔ احتجاجی طلباء نے جماعت اسلامی پر پابندی کیخلاف نعرے بھی لگائے۔ انہوںنے پابندی فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی مارچ کے بعد طلباء پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔ یاد رہے کہ بھارتی وزارت داخلہ نے گزشتہ ماہ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر پر پانچ برس سے پابندی عائد کر دی تھی اور بھارتی پولیس نے تنظیم کے امیر ڈاکٹر عبدالحمید فیاض سمیت اسکے چار سو سے زائد رہنما اور کارکن گرفتار کر لیے ہیں۔