الیکشن کمیشن ،(ن )لیگ کے بلوچستان انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کی سماعت 27مارچ تک ملتوی

بدھ 13 مارچ 2019 14:44

الیکشن کمیشن ،(ن )لیگ کے بلوچستان انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) الیکشن کمیشن نے (ن )لیگ کے بلوچستان انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کی سماعت 27مارچ تک ملتوی کر دی پاکستان مسلم لیگ (ن )کے بلوچستان انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں سے متعلق دو درخواستوں پر سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا پر مشتمل تین رکنی کمیشن نے کی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن میں اشرف ساگر کے وکیل ملک طاہر اور ن لیگ کے وکیل جہانگیر جدون کی ایسوسی ایٹ وکیل پیش ہوئے ۔مسلم لیگ ن کے سینئر وکیل جہانگیر جدون کی عدم پیشی پر ایسوسی ایٹ وکیل نے مزید وقت مانگ لیا۔ ایسوسی ایٹ وکیل نے کہاکہ کیس سے متعلق آئندہ کی تاریخ دی جائے۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 27 مارچ تک ملتوی کر دی۔بلوچستان انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں سے متعلق اصغر مری اور اشرف ساگر نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں