اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس ، استغاثہ کے گواہ آفتاب احمد پر جرح مکمل

شریک ملزم سعید احمد کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور،آئندہ سماعت پر زاور منظور اور عدیل اختر طلب

بدھ 13 مارچ 2019 14:44

اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس ، استغاثہ کے گواہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ آفتاب احمد پر جرح مکمل اور شریک ملزم سعید احمد کی ایک دن حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی ۔ دور ان سماعت عدالت نے استغاثہ کے گواہ آفتاب احمد پر جرح مکمل کرلی جبکہ عدالت نے شریک ملزم سعید احمد کی ایک دن حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر زاور منظور اور عدیل اختر کو طلب کر لیا۔ کیس کی مزید سماعت 20 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔