Live Updates

طارق نیازی پر لگائے تمام تر الزامات کو ختم کر کے عہدے پر بحال کیا جائے ،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بے نظیربھٹو ہسپتال

ہسپتال میں سیاسی بلیک میلنگ اپنے عروج پر ہے، ہیلتھ کارڈ دیکر ہسپتالوں کی نجکاری کی جارہی ہے ،حکومت میڈیکل انسٹیٹیوشن ایکٹ کو لاگو کرنے جارہی ہے،ایکٹ کے ذریعہ سرکاری ہسپتالوں میں علاج اور ٹیسٹ مہنگے ہو جائیں گے ،ایکٹ کے لاگو ہونے کے بعد ہسپتال کا تمام تر عملہ مستقل ملازم نہیں رہیں گے، ڈاکٹر شعیب اور رانا عظیم کی میڈیا کو بریفنگ

بدھ 13 مارچ 2019 15:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) بے نظیر بھٹو ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ طارق نیازی پر لگائے تمام تر الزامات کو ختم کر کے عہدے پر بحال کیا جائے ،ہسپتال میں سیاسی بلیک میلنگ اپنے عروج پر ہے، ہیلتھ کارڈ دیکر ہسپتالوں کی نجکاری کی جارہی ہے ،حکومت میڈیکل انسٹیٹیوشن ایکٹ کو لاگو کرنے جارہی ہے،ایکٹ کے ذریعہ سرکاری ہسپتالوں میں علاج اور ٹیسٹ مہنگے ہو جائیں گے ،ایکٹ کے لاگو ہونے کے بعد ہسپتال کا تمام تر عملہ مستقل ملازم نہیں رہیں گے۔

رانا عظیم صدر وائی ڈی اے بینظیر بھٹو ہسپتال نے ساتھیوں کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی بنا پر ایم ایس بینظیر بھٹو ہسپتال طارق نیازی کو برطرف کیا گیا،اس معاملہ پر ترجمان حکومت پنجاب کی ٹویٹ اور بیان سامنے آیا،کیا اس نئے پاکستان کیلئے ہم نے تحریک انصاف کا ساتھ دیا تھا ،کمپین چلائی تھی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شہر کے ہسپتال میں سیاسی بلیک میلنگ اپنے عروج پر ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ طارق نیازی کو ان کے عہدے پر بحال کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر طارق نیازی پر لگائے تمام تر الزامات کو ختم کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی جانب سے بھی دو بار برطرف ایم ایس بینظیر بھٹو ہسپتال کو شاباشی کا پیغام دیا گیا۔ شعیب تارڑ چیئرمین وائے ڈی اے پنجاب نے کہاکہ ہماری جدوجہد نئے پاکستان کیلئے تھی اور اس میں ہر طبقہ کے افراد شامل ہیں۔

انہوںنے کہاکہ گزشتہ چھ ہفتوں سے ڈاکٹر طارق نیازی کے معاملہ کو لے کر چل رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر طارق نیازی کو معطل کروانے پر راجہ بشارت کو ایک نئی وزارت بھی تحفہ دی گئی،کیا ق لیگ کا ایک وزیر وزیر اعظم سے زیادہ ہی کیا وزیر قانون و تمام افراد سے اوپر ہو چکے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ طارق نیازی کو ایک میڈیکل افسر کے طور پر بحال کیاجائے۔

انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر طارق نیازی کی تنزلی پر سوال کرو تو وزرا کہتے ہیں ان کی حکومت کو مسائل ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہیلتھ کارڈ کا مقصد حکومت کی جانب سے عوام کو ٹریپ کر نا تھا ،ہیلتھ کارڈ مسترد کرتے ہیں،ہیلتھ کارڈ دیکر حکومت ہسپتالوں کی نجکاری کی طرف جارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ اس کارڈ سے تو ایک ماہ میں بھی علاج ممکن نہیں ۔انہوںنے کہاکہ وائی ڈی اے کی امید عمران خان ہے باقی سب سے امید ٹوٹ چکی ہے ۔

شعیب تارڑ چیئرمین وائے ڈی اے پنجاب نے کہاکہ شیخ زید میں گیارہ لیڈی ڈاکٹر کو ہاسٹل بدر کیا ،ہاسٹل بدری کی وجہ صرف شیخ زید ہسپتال میں ہونے والی کرپشن کو سامنے لانا تھا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت میڈیکل انسٹیٹیوشن ایکٹ کو لاگو کرنے جارہی ہے۔ایکٹ کے ذریعہ سرکاری ہسپتالوں میں علاج اور ٹیسٹ مہنگے ہو جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ایکٹ کے لاگو ہونے کے بعد ہسپتال کا تمام تر عملہ مستقل ملازم نہیں رہیں گے۔

انہوںنے کہاکہ ہسپتالوں میں سیاسی غنڈہ گردی کو قانونی شکل دی جارہی ہے،وزیر اعظم کو درست پیغام نہیں پہنچائے جارہے ہیں۔ ڈاکٹر رانا عظیم نے کہاکہ کہا گیا کہ ہم نے راجہ بشارت کو فیس سیونگ دینی ہے ،ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہم انکو ایم ایس کے طور پر نہیں لا سکتے۔ ڈاکٹر شعیب نے کہاکہ کے پی کے ہسپتالوں کے مریض پنجاب بھیجے جا رہے ہیں، کے پی ایم ٹی آئی ایکٹ پر حکومت ناکام ہو چکی ہے ،اب پنجاب میں بھی وہی کچھ کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سب متفق ہیں کہ راجہ بشارت نے غلط کیا مگر کارروائی ایم ایس نیازی کے خلاف کیوں کی گئی۔ ڈاکٹر شعیب نے کہاکہ ہمیں اریبہ عباسی کی ٹرانسفر ہونے یا نہ ہونے سے کوئی اعتراض نہیں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات