نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے آنے سے معذرت کرلی

بدھ 13 مارچ 2019 15:40

نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے آنے سے معذرت کرلی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے آنے سے معذرت کرلی۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں نجم سیٹھی نے کہاکہ میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مشکور ہوں جنھوں نے مجھے پاکستان سپر لیگ کے ٹائٹل مقابلے میں مدعوکیا تاہم مجھے بڑا افسوس ہے کہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے نہیں آسکوں گا۔یاد رہے کہ فائنل 17 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہے۔