Live Updates

ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران خان کی ہدایت پر ایل ڈی اے سٹی کا سائٹ آفس کاہنہ میں قائم

ایل ڈی اے سٹی کے چاروں ڈویلپمنٹ پارنٹرزکو مقررہ وقت میں منصوبے کو مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 13 مارچ 2019 15:55

ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران خان کی ہدایت پر ایل ڈی اے سٹی کا سائٹ آفس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان کی ہدایت پر ایل ڈی اے سٹی سکیم کا سائٹ آفس موضع کاہنہ میں پہلے سے دستیاب ایک عمارت میں قائم کر دیا گیا ہے جسے جلد ہی آپریشنل کر کے سکیم کے ضروری معاملات موقع پر ہی انجام دیئے جائیں گے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (اربن پلاننگ )رانا ٹکا خان نے ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں مٹی چوری کی روک تھام کے لئے علاقہ میں نافذ دفعہ 144کے اطلاق میں مزید دو ماہ توسیع کی سفارش کی ہے اور اس مقصد کے لئے سیکرٹری ہائوسنگ کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

دریں اثناء ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ ساتھ مالکان اراضی نے خود بھی ایل ڈی اے سٹی کے لئے زمین پیش کرنا شروع کر دی ہے۔ ایل ڈی اے سٹی کے چاروں ڈویلپمنٹ پارنٹرزکو بھی سپریم کورٹ کی مقرر کردہ ٹائم لائن کے اندر اندر اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر تمام وسا ئل بروئے کار لانے کی ہدایت کی گئی ہے اور ماہ رواں کے دوران پونے چار سوکنال رقبہ ایل ڈی اے کو پیش کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سکیم کے 9ہزار فائل ہولڈرز کو پلاٹ دینے کے لئے آٹھ ماہ کاوقت مقرر کیا گیا ہے‘ ڈویلپمنٹ پارٹنرزکو ہدایت کی گئی ہے کہ اس مدت میں زیادہ سے زیادہ اراضی مہیا کریں‘ بعد ازاں ایل ڈی اے قانونی طو ر پر باقی ماندہ اراضی مالکان سے ایکوائر کرنے کا مجاز ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات