پاکستان کی پارلیمنٹ پوری طرح آزاد نہیں جس کی وجہ ہماری سیاسی قیادتوں کا رویہ ہے،سعد رفیق

سیاسی جماعتیں درست معنوں میں سیاسی جماعتیں بنی نہیں، ہمیں بتایا جائے ہمارے لیے ریڈ لائن کہاں تک ہی گفتگو

بدھ 13 مارچ 2019 16:28

پاکستان کی پارلیمنٹ پوری طرح آزاد نہیں جس کی وجہ ہماری سیاسی قیادتوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ پوری طرح آزاد نہیں جس کی وجہ ہماری سیاسی قیادتوں کا رویہ ہے۔

(جاری ہے)

قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے اجلاس کے دوران رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ان کیمرہ سیشن کیا جائے جس میں وزارت قانون کے دائرہ کار پر کھل کر بات کی جائے، پاکستان کی پارلیمنٹ پوری طرح آزاد نہیں، پارلیمنٹ کی آزادی کی ایک بڑی وجہ ہماری سیاسی قیادتوں کا رویہ ہے۔

سعد رفیق نے کہا کہ سیاسی جماعتیں درست معنوں میں سیاسی جماعتیں بنی نہیں، ہمیں بتایا جائے ہمارے لیے ریڈ لائن کہاں تک ہے، جیلوں میں زندہ لوگوں کے قبرستان ہیں، جیلوں میں کھلے عام تشدد ہوتا ہے، ہم ابھی تک اپنی قیادت کے چہروں پرشکن پڑنے سے ڈرتے ہیں، فوجی اور سول دونوں ادوار میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں۔