اسلامی ممالک کا جدید معیشت کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے، احسن اقبال

آرٹیفیشل انٹیلی جنس پیداواری نظام کی تشکیل نو کر رہی ہے ، سابق وزیر کاپارلیمانی یونین آف اسلامک ممالک کی اقتصادی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

بدھ 13 مارچ 2019 18:48

اسلامی ممالک کا جدید معیشت کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے، احسن ..
رباط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاہے کہ اسلامی ممالک کا جدید معیشت کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے ۔ بدھ کو پارلیمانی یونین آف اسلامک ممالک کی اقتصادی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اسلامی ممالک کا جدید معیشت کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس پیداواری نظام کی تشکیل نو کر رہی ہے ۔

احسن اقبال نے کہاکہ روزگار کی تخلیق، دولت کی افزائش اور تعلیم کے نظام پر دور رس اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔ احسن اقبال نے کہا کہ اسلامی ممالک کو علم پہ مبنی معیشت کا قیام عمل میں لانا ہو گا۔ احسن اقبال نے کہاکہ جدید معیشت کی تشکیل اور اسلامی ممالک کے روڈ میپ پر خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :