کھیل طلبا ء کی جسمانی و ذہنی نشوونما میں مدد گار ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ طالب علموں کو اپنے بہتر مقصد کے حصول کی بھی ترغیب دیتے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 13 مارچ 2019 18:53

کھیل طلبا ء کی جسمانی و ذہنی نشوونما میں مدد گار ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جہلم میں سپورٹس گالا 2019 کی تقریب کے موقع پر ممبرقومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے کہا ہے کہ کھیل طلبا ء کی جسمانی و ذہنی نشوونما میں مدد گار ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ طالب علموں کو اپنے بہتر مقصد کے حصول کی بھی ترغیب دیتے ہیں۔کھیل جہاں طالب علموں کو ڈسپلن کی تربیت دیتے ہیں، وہاں ایمانداری ، لگن، برداشت، امن اور رواداری کا جذبہ بھی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اورکالج کے بچوں کے لئے مثبت سرگرمیاں خوش آئین ثابت ہوئی ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔سپورٹس گالا میں رسہ کشی، فٹبال، ہاکی، والی بال،اتھلیٹکس، گھڑا ریس، سپون ریس، کے مقابلوں میں پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

تقریب میں پرنسپل پروفیسر نذیر احمد، سپورٹس آفیسر(ر) چوہدری جاوید،ڈاکٹر فضل ، اساتذہ کرام اور طبلہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کا کہنا تھا کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو مایوسی اور ناامیدی کے اندھیروں سے نکال کر مثبت اورتعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کریں تا کہ وہ اپنا روشن مستقبل دیکھ سکیں۔ پرنسپل گورنمنٹ کالج کا کہنا تھا کہ سپورٹس میلہ کا مقصد نوجوان کو صحت تفریح فراہم کرنا ہے اور تمام میچوں میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے ۔ انہوں نے کہاکہ ضلع جہلم کھیلوں کے حوالے سے بھی ذ رخیز سرزمین اور مختلف مقابلوں میں نامور کھلاڑی پیدا کئے جنھوں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا۔