لاہور پولو کلب کے زیراہتمام کیپٹل سمارٹ سٹی پولو کپ 2019ء کے دوسرے روز دو میچز ہوئے

بدھ 13 مارچ 2019 20:08

لاہور پولو کلب کے زیراہتمام کیپٹل سمارٹ سٹی پولو کپ 2019ء کے دوسرے روز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام کیپٹل سمارٹ سٹی پولو کپ 2019ء کی دوسرے روز دو دلچسپ میچز ہوئے۔ ماسٹر پینٹس بلیک نے بی بی جے پائپس کو 8-4 سے جبکہ ایف جی پولو/ماسٹر پینٹس نے ڈی سی سی /ارٹیما میڈیکل کو8-1 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں کیپٹل سمارٹ سٹی کے تعاون سے آٹھ گول ٹورنامنٹ جاری ہے۔

دوسرے دن کے میچز دیکھنے کیلئے سرد موسم میں تماشائیوں کی حوصلہ افزا تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر ملک عاطف یار ٹوانہ، ایگزیکٹو کمیٹی ممبر احمد نواز ٹوانہ، عثمان حئی، ثاقب خان خاکوانی اور سیکرٹری کرنل (ر) عثمان ناصر اور فیملیز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔پہلے میچ میں ماسٹر پینٹس بلیک نے بی بی جے پائپس کو8-4 سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

ماسٹر پینٹس بلیک کی طرف سے صوفی محمد عامر نے شاندار کھیل پیش کیا اور تین گول سکور کیے جبکہ راجہ تیمور ندیم اور احمد علی ٹوانہ نے دو دو جبکہ صوفی محمد ہارون نے ایک گول سکور کیا۔ بی بی جے پائپس کی طرف سے احمد نواز ٹوانہ، احمد زبیر بٹ اور احمد بلال ریاض نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ ڈیڑھ گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج ملا۔دوسرے میچ میں ایف جی پولوٹیم/ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے ڈی سی سی /ارٹیما میڈیکل کو بآسانی 8-1 سے ہرا دیا۔

ایف جی پولو ٹیم /ماسٹر پینٹس کی طرف سے حسام علی حیدر نے پانچ، بلال حئی نے دو جبکہ میاں عباس مختار نے ایک گول سکور کیا۔ ڈی سی سی /ارٹیما میڈیکل کی طرف سے واحد گول راجہ تیمور ندیم نے سکور کیا۔ ڈی سی سی /ارٹیما میڈیکل کی ٹیم کی طرف سے حمزہ مواز خان کی طبیعت ناسازی کی وجہ سے ان کی جگہ راجہ تیمور ندیم کھیلے۔الخدمت وومن ونگ ٹرسٹ کی جانب سے بلوچستان سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان روانہ کردیا گیا۔