Live Updates

بلاول زرداری کی سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کی مذمت کرتے ہیں،خرم شیر زمان

سندھ اسمبلی کو پیپلز پارٹی نے اپنی رعایا سمجھ رکھا ہے، بلاول زرداری کی نیب پر تنقید سمجھ سے بالاتر ہے،صدر پی ٹی آئی کراچی

بدھ 13 مارچ 2019 20:11

بلاول زرداری کی سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کی مذمت کرتے ہیں،خرم شیر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کو پیپلز پارٹی نے اپنی رعایا سمجھ رکھا ہے۔ بلاول زرداری کی نیب پر تنقید سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے یہ باتیں سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں ارسلان تاج حسین اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ سندھ اسمبلی کے اجلاس پرلاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔ بلاول زرداری نے سندھ اسمبلی میں کس حیثیت سے پریس کانفرنس کی بلاول زرداری نے اپنے وزرا سے کارکردگی کیوں نہیں پوچھی اپنے وزرا سے بلاول زرداری نے شہرمیں بچیوں سے زیادتی کا کیوں نہیں پوچھا بلاول زرداری نے کرپشن پراپنے وزرا سے باز پرس کیوں نہیں کی پیپلز پارٹی کی نیب پر تنقید بے سروپا اور فضول ہے۔

(جاری ہے)

بلاول زرداری ججز اور نیب کو دبا میں رکھنا چاہتے ہیں۔ موجودہ حالات پربلاول زرداری کو وزیراعلی سندھ سے سوال کرنا چاہیے تھا۔ اسپیکرسندھ اسمبلی نے اپنی جائیداد کو چھپایا۔بلاول زرداری کی سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کی مذمت کرتے ہیں۔سندھ کی چالیس فیصد آبادی پیپلزپارٹی کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔پیپلزپارٹی کے دل میں چور ہے اسی لیے پی اے سی کمیٹی اپوزیشن کونہیں دی جارہی۔

سندھ کے عوام کو پینے کیلیے صاف پانی میسر نہیں ہے۔ہم نیکرپشن کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے۔شہرکراچی میں ماضی میں قتل وغارت ہوتی رہی۔بلاول زرداری شہرمیں امن وامان کے لیے کیوں سندھ اسمبلی میں نہیں آئے۔اگرآغا سراج درانی صادق وامین ثابت ہوجائیں تو اپنی کرسی صدارت پربیٹھیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات