کوئٹہ ،حکومت ہرطبقہ فکرسمیت اساتذہ ،ہڑتالی ملازمین ،اساتذہ اورہڑتالیوں کے مسائل حل کریں،مولاناعبدالحق ہاشمی

پ*سب کا بلاتفریق احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے،رابطہ عوام مہم کا مقصدقوم کو روایتی لٹیروں ،عوام وملت دشمن لوگوں سے نجات دلاکر حقیقی دین دار دیانت دارقیادت فراہم کر رہے ہیں،امیر جماعت اسلامی بلوچستان

بدھ 13 مارچ 2019 21:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2019ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان میں لوڈ شیڈنگ، سیلاب کی تباہ کاریاں ،بدترین مہنگائی ،غربت وبے روزگاری اہم عوامی مسائل ہیں جماعت اسلامی رابطہ عوام مہم میں ملک وملت کو بلوچستان کے سلگتے مسائل کو اجاگر اور حل کے راہ ہموار کر رہی ہے رابطہ عوام مہم کا مقصدقوم کو روائتی لٹیروں ،عوام وملت دشمن لوگوں سے نجات دلاکر حقیقی دین دار دیانت دارقیادت فراہم کر رہے ہیں۔

حکومت ہرطبقہ فکرسمیت اساتذہ ،ہڑتالی ملازمین ،اساتذہ اورہڑتالیوں کے مسائل حل کریں ۔بلوچستان کے پچھلے کئی حکومتیں ناکام اورا ان کے اکثر افراد کرپشن میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے بلوچستان میں ترقی کے بجائے تنزلی اور غربت وبے روزگاری بڑھ گئی اپنے اپنے دور میں انہوں نے عوام کیلئے کچھ بھی نہیں کیاصوبے میں گزشتہ کئی دہائیوں سے کوئی میگاپراجیکٹ نہیں بن سکا سب کا بلاتفریق احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اس ملک کی واحد پارٹی ہے جس پر قو م متحد یہ جماعت اسلامی قوم کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جماعت اسلامی کے پارلیمنٹ میں نمائندگی کم مگر چاروں صوبوں کے مسائل اجاگر اور حل کی بھر پور کوشش کی جارہی ہے ۔بلوچستان کے عوام کو خصوصی ریلیف دیکر ان کے مالی مسائل حل کیے جاسکتے ہیں ۔جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے حصول،اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہدسے دستبردار نہیں ہوگی بھاگ سمیت بلوچستان کے تمام دوردرازعلاقوں کو پانی ،گیس وبجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائیں ۔

بلوچستان وسائل سے مالامال عوام مسائل کے گرداب میں پھنسے ہوئے ہیں لوٹ مار ،ناہل حکمرانوں کی وجہ سے بلوچستان پہلے سے زیادہ مظلوم بناہواہے ۔ادویات کی قیمتوں میں اضافہ بدترین ظلم ہے فحاشی وعریانی اور بے دینی کا مقابلہ دینی جماعتیں کر رہی ہے پانامہ سمیت نیب زدہ افراد کو قانون کے مطابق سزادی جائیں ۔رابطہ عوام مہم میں عوام جماعت اسلامی کی طرف راغب ہیں جماعت اسلامی بلوچستان کے عوام کو منظم کرکے جہالت ،غربت اور کرپشن کے خلاف بھر پور تحریک چلارہی ہے بے حیائی ،اسلام بیزاری ،بے روزگاری اور کرپشن کے خاتمے تک کامیابی نہیں مل سکتی ۔

پاکستان میں صرف اسلامی نظام قائم ہوسکتاہے جماعت اسلامی مظلوم بلوچستان کے عوام کی ترقی وخوشحالی چاہتی ہے اور بلوچستان کو ان کے آئنی معاشی حقوق دلاکر رہیں گے ملک میں صر ف اسلامی نظام کے قیام سے عوام کے مسائل حل ہوسکتے ہیں عوامی رابطہ مہم میں عوام جماعت اسلامی کے پرچم تلے متحدہوکر برائیوں ومنکرات کے خلاف جدوجہدمیں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔