Live Updates

نفرت کے بیج بونے والے نفرت کی فصل کاٹنے کے لئے بھی تیار رہیں،تنویر حسین اسدی

بدھ 13 مارچ 2019 21:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2019ء) انجمن طلباء اسلام کے مرکزی سیکریڑی جنرل تنویر حسین اسدی نے کہا ہے کہ نفرت کے بیج بونے والے نفرت کی فصل کاٹنے کے لئے بھی تیار رہیں۔نصاب میں تبدیلی سیاسی سٹنٹ ہے۔ حکمران اپنی حماقتوں سے قومی یکجہتی کی فضا خراب کر رہے ہیں ۔منحوس نابالغوں کا ٹولہ ملک پر مسلط ہے۔بوکھلائے حکمران ملک کا ستیا ناس کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

ملک کے سب سے بڑے صوبے کو ناتجربہ کار شخص کے سپرد کر دینا اہل پنجاب کے ساتھ ظلم ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت کا ہر دن پاکستان کے لئے بھاری ثابت ہو رہا ہے۔حکومت کا آمرانہ طرز عمل جمہوری اقدار کے منافی ہے۔بڑھتی اور پھیلتی بے چینی کسی طوفان کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔ ناکام اور بدنام حکمرانوں کو قید تنہائی کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

فوتتگیوں اور شادیوںپر جانے کے سوا کوئی کام نہیں آتا۔

پاکستان کی نظریاتی اساس کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر روانگی سے قبل یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔تنویر اسدی نے کہا موجودہ حکومت قادیانیت اور یہودیت کے لئے نرم گوشہ رکھتی ہے۔ بھارت کے شیطانی عزائم کے مقابلہ کے لئے قومی اتحاد اور مضبوط حکومت کی ضرورت ہے۔ خطے میں دہشت گردی کو ہوا دینے کے لئے را پھر سے سرگرم ہو چکی ہے۔

کشمیریوں کی جدوجہد آزادی دبانے کے لئے بھارت نے ہمیشہ اوچھے ہتھکنڈے آزمائے ہیں۔ پاکستان کو سیکولر سٹیٹ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ موجودہ حکومت کی دین دشمنی کھل کر سامنے آ چکی ہے۔ عمران خان کو مسیحا سمجھنے والے پچھتا رہے ہیں۔ آگ سے کھیلنے والے مودی نے امن کو راستہ نہ دیا تو اپنے غرور سمیت بھسم ہو جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات