پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو (ن) لیگ کے صدر امیر مقام کی گرفتاری سے روک دیا

بدھ 13 مارچ 2019 22:21

ْپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام کی گرفتاری سے روک دیا۔۔

(جاری ہے)

عدالت نے قرار دیا کہ نیب کو گرفتاری 10روزنوٹس جاری کرنا ہوگا ،پشاورہائیکورٹ میں دوران سماعت امیرمقام کے وکیل بیرسٹرمدثرامیر نے عدالت کوبتایاکہ نیب میں انکے موکل کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری چل رہی ہے نیب لوگوں کو انکوائری کیلئے بلاتی ہے اور بغیروارنٹ گرفتار کرلتی ہے نیب کو وارنٹ گرفتاری کے بغیر گرفتار کرنے سے روکا جائے نیب پراسیکوٹر عظیم دادنے دلائل دئیے کہ نیب نے وارنٹ ایشو نہیں کیا، ابھی صرف انکوائری چل رہی ہے، عدالت نے حکم دیاکہ نیب اپنی انکوائری کرے مگر گرفتاری کیلئے 10 دن پہلے وارنٹ جاری کرے ۔

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ انہوں نے نیب کو تمام دستاویزات فراہم کی ہیں، اگر کرپشن ثابت ہوئی تو ہر قسم کی سزا کیلئے تیار ہوں ، نیب کے قوانین ایسے ہیں کہ وہ کسی کو اندر کرسکتی ہے ،نواز شریف کو ملک کی خدمت کی سزادی گئی ہے ،اس طرح کی انتقامی کارروائی کبھی نہیں دیکھی ،احتساب کے نعرے لگانے والوں کو بی آر ٹی کا بھی احتساب دینا چاہئے۔