42ویں ایچ ای سی آل پاکستان انٹر یونیورسٹی وومن ٹینس چیمپئن شپ2019 انٹر یونیورسٹی شروع پہلے روز پہلے روانڈ کے 8 میچز کھیلے گئے

بدھ 13 مارچ 2019 22:47

42ویں ایچ ای سی آل پاکستان انٹر یونیورسٹی وومن ٹینس چیمپئن شپ2019 انٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2019ء) 42ویں ایچ ای سی آل پاکستان انٹر یونیورسٹی وومن ٹینس چیمپئن شپ2019 انٹر یونیورسٹی شروع ہوگئی ۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی چیرمین ہائر ایجو کیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری نے رنگا رنگ تقریب میں میئر اسلام آباد شیخ عنصر عزیز۔سلیم سیف اللہ صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن۔ آندرے بوسے ہیڈ آف مشن اینڈ ڈپٹی ایمبسیڈر فرانس۔

سری لنکاکے اتاشی ایس اے ایلی گوڈا۔ڈی جی سپورٹس ایچ ای سی محمد فیصل بٹ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر قاضی عابد ایونٹ کوارڈینٹر عون عباس ہاشمی کے ہمراہ افتتاح کیا چیمپین شپ کے پہلے روز پہلے روانڈ کے 8 میچز کھیلے گئے پہلے میچ میں پنجاب یونیورسٹی لاہور میں دی اسلامک یونیورسٹی بہاولپور کو شکست دے دی دوسرے میچ میں فاطمہ جناح وومین یونیورسٹی راولپنڈی نے کامسیٹ یونیورسٹی کو ہرا دیا بہاولدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے یو ای ٹی ٹیکسلا یونیورسٹی کو شکست دی چوتھے میچ میں سپیریئر یونیورسٹی لاہور نے ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد کو ہرا دیا یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے پانچویں میچ میں فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی کے میچ میں قائداعظم انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد نے اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کو شکست دے دی ساتویں میچ اور آٹھویں میچ میں یونیورسٹی آف لاہور اور لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی کو بائیں کے ذریعے کامیاب قرار دے کر اگلے راؤنڈ کے لئے کھیلنے کی اجازت دے دی جب کہ پہلے دوسرے روانڈ دو میچ کھیلے گئیپہلے میچ بہاولادین ذکریا یونیورسٹی ملتان نیسپیریئر یونیورسٹی کو شکست دے کر اگلے روانڈ میں جانے کا عزاز حاصل کر لیا جبکہ روانڈ کے دوسرے میچ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کو شکست دے کر اگلے مرحلہ میں رسائی حاصل کر لی۔

ناصر اسلم راجہ ۔