ٴْلاہور، سیشن عدالت میں چچا کو قتل کرنے والے ملزم بھتیجے کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت

بدھ 13 مارچ 2019 22:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2019ء) سیشن عدالت نے چچا کو قتل کرنے والے ملزم بھتیجے کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج رانا عمران شفیع نے ملزم عثمان کو تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔

(جاری ہے)

سرکاری وکیل ڈپٹی پراسکیوٹر سکندر حیات سدھو کے مطابق مجرم عثمان کے خلاف 2016 میں تھانہ شالیمار میں اپنے چچا کو قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جب ملزم نے لین دین کے تنازعہ پر اپنے چچا کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔