Live Updates

بلاول زرداری اور انکے پارٹی رہنمائوں کا دامن صاف ہے تو ٹھیک ورنہ ان میں سے کوئی بچنے والا نہیں ہے ، خرم شیر زمان

پیپلزپارٹی شوق سے جیل بھرو تحریک چلائے نئی جیلیں تعمیر ہورہی ہیں ا، سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 13 مارچ 2019 23:17

بلاول زرداری اور انکے پارٹی رہنمائوں کا دامن صاف ہے تو ٹھیک ورنہ ان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ بلاول زرداری اور انکے پارٹی رہنمائوں کا دامن صاف ہے تو ٹھیک ورنہ ان میں سے کوئی بچنے والا نہیں ہے پیپلزپارٹی شوق سے جیل بھرو تحریک چلائے نئی جیلیں تعمیر ہورہی ہیں ا۔ن خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ارسلان تاج، عمر عمری، سدرہ عمران دیگر انکے ہمراہ تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول زرداری نے کونسے اختیارات کے تحت سندھ اسمبلی کا کمیٹی روم پریس کانفرنس کے لئے استعمال کیا بلاول زرداری کی پریس کانفرنس کی وجہ سے اسمبلی اجلاس ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوا، ایک دن کے اجلاس پر چالیس سے پچاس لاکھ روپے خرچ آتے ہیں لہذا ایک دن کے اسمبلی اخراجات بلاول زرداری برداشت کریں انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں اتنا طویل سیشن نہیں ہوا جتنا سندھ اسمبلی کے اجلاسوں کو کھینچا جارہا ہے ایوان میں کوئی قانون سازی نہیں کی جارہی صرف اپنے لوگوں کو بچانے اور سیاسی مقاصد کی خاطر اجلاس چلایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

خرم شرزمان نے بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس کی مذمت کی انہوں نے سوال کیا کہ کیا سندھ حکومت نے شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کردیا کیا شہریوں کو انصاف دیا جارہا ہے بلاول کو بتانا چاہتے ہیں کہ آج کی نیب وہ نہیں ہے جو پیپلزپارٹی اورنوازشریف کے دورمیں ہوتی تھی ہم اسپیکرسے استعفی کا مطالبہ کرتے ہیں آغا سراج درانی کی صدارت میں اجلاس میں شامل ہوکرشرم آتی ہے وہ الزامات سے بری ہوکر دوبارہ اسپیکر بنیں تب تک استعیفی دیں بلاول زرداری سندھ اسمبلی کی پی اے سی اپوزیشن کو دیں بلاول بہتر ہوتا اپنوں سے پوچھتے کہ سندھ میں کرپشن کیوں ہے لوگ رو رہے ہیں بلاول جاکردیکھیں۔

خرم شرزمان نے کہا کہ اپوزیشن ایک پیج پر ہے بلاول سب سے پہلے عزیربلوچ کی جے آئی ٹی منظرعام پرلائیں پھرپی ٹی آئی وزرا کے لئے بات کریں انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس حکومت نے بہتر عمل کیا ہے ہم نے کرپشن کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے آغاسراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتارکریں یا لاڑکانہ میں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات