نواز شریف کھل کر بتائیں باہر سے علاج کرانا چاہتے ہیں،انہیں عدالت سے رجوع کرنا پڑے گا،راجہ بشارت

بدھ 13 مارچ 2019 23:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2019ء) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ نواز شریف کھل کر بتائیں کہ وہ باہر سے علاج کرانا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کیلئے ان کو عدالت سے رجوع کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت نے کہاکہ نواز شریف نے خود بتانا ہے کہ وہ چاہتے کیا ہیں ۔ حکومت ان کے علاج کی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار ہے ۔ ہماری جانب سے روزانہ ان کو آفر کی جاتی ہے کہ وہ بتائیں کہ کہاں سے علاج کرانا چاہتے ہیں ۔ اگر وہ ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں تو کھل کہیں اس کیلئے وہ عدالت جا کر درخواست دیں کہ مجھے باہر کے ملک سے علاج کرانے کی اجازت دی جائے ۔