میٹرک کے امتحان کے شفاف انعقاد اورنقل کی روک تھام کے لئے ڈپٹی کمشنر کرک کے آفس میں کنٹرول روم قائم

بدھ 13 مارچ 2019 23:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) ڈپٹی کمشنرکرک کے آفس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 14 مارچ شروع ہونے والے میٹرک کے امتحانات کے شفاف انعقاد اورنقل کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے ہیںاوراس کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم قائم کیاگیاہے۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں کنٹرول روم میں فون نمبر0927-210600 سے رابطہ کیاجاسکتاہے۔

ضلع کرک کی تمام دُکانوں میں پاکٹ گائیڈ کے فروخت اورامتحان ہال کے احاطے میں فوٹو سٹیٹ مشین پرمکمل پابندی لگا دی گئی ہے ۔ خلاف ورزی کی صورت میں فوٹوسٹیٹ مشین بحق سرکار ضبط کیاجائے گا۔ اسی طرح امتحانی ہال کے ارد گرد 200 میٹر کے فاصلے پرغیر متعلقہ افراد کے اجتماع پر بھی پابندی ہوگی اگر کوئی سرکاری یانجی تعلیمی ادارہ نقل کے فروغ میںملوث پایاگیاتو اس تعلیمی ادارے کی ہال کو بلیک لسٹ کیاجائیگا اور اگرنجی ادارہ ہے تو اس کی رجسٹریشن ختم کرنے کے لئے متعلقہ ادارے کو لکھا جائیگا۔

(جاری ہے)

تمام سرکاری امتحانی عملہ سے کہاگیا ہے کہ ایمانداری اورخلوص سے اپنے فرائض سرانجام دیں اگر کسی کو نقل کے فروغ / معاونتمیں ملوث پایاگیا تو اس کے خلاف ضابطہ کی کارروائی عمل میںلائی جائیگی۔اس کے ساتھ ساتھ امتحانی ہال کے سپرنٹنڈنٹ پرپرچے کھولنے اورجوابی پرچہ سیل کرنے کی آن لائن / آف لائن ویڈیوریکارڈ کرنے کی ذمہ داری بھی ہوگی۔مزید برآں اگر امتحانی ہال کے اندر کسی طالب علم کے پاس موبائل یادیگر الیکٹرانک آلات پائے گئے توبحق سرکار ضبط کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :