پتوکی‘SHO تھانہ سٹی پتوکی محسن سندھو وغیرہ نے ایک نوجوان عابد اسلم کو اغوا کر کے قتل کر دیا

ورثا کا ڈی ایس پی سرکل پتوکی عاطف معراج کے دفتر کے سامنے شدید احتجاج اور پولیس کے خلاف نعرے بازی

جمعرات 14 مارچ 2019 13:11

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2019ء) SHO تھانہ سٹی پتوکی محسن سندھو وغیرہ نے ایک نوجوان عابد اسلم کو اغوا کر کے قتل کر دیا‘ ورثا کا ڈی ایس پی سرکل پتوکی عاطف معراج کے دفتر کے سامنے شدید احتجاج اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی -تفصیلات کے مطابق پتوکی مل خاں ٹاؤن کی رہائشی شیداں بی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے 2017 میں میرے بیٹے حافظ کاشف کو گرفتار کر کے جعلی پولیس مقابلے میں قتل کر دیا تھا اور مقدمہ اندراج کے لیے ہائی کورٹ لاھور میں رٹ پٹیشن فائل کی جس پر ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کی اور پولیس کے خلاف مقدمہ اندراج کا حکم دیا تو سب انسپکٹر محسن سندھو تھانہ سٹی پتوکی نے شیداں بی بی کے دوسرے بیٹے عابد اسلم کو مل خاں ٹاؤن پتوکی سے اغوا کر کے قتل کر دیا جس پر شیداں بی بی نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پتوکی طارق مقصود کی عدالت میں رٹ پٹیشن فائل کی عدالت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے SHO پتوکی محسن سندھو کے خلاف ڈی پی او قصور ڈاکٹر آصف شہزاد کو فوری کاروائی کرنے کا حکم جاری کر دیا جبکہ شیداں بی بی نے اہل خانہ کے ہمراہ ڈی ایس پی سرکل پتوکی کے دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ SHO محسن سندھو اور ظفر اللہ عرف پھانسی و دیگر نے میرے بیٹے کو اغوا کر کے قتل کر دیا اور پولیس کی جانب سے ہمیں جان سے مارنے کی مسلسل دھمکیاں بھی مل رہی ہیں آئی جی پنجاب پولیس وزیر اعلی پنجاب چیف جسٹس آف پاکستان از خود نوٹس لیں -