Live Updates

سندھ میں پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم نو کا فیصلہ

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کو دوبارہ ذمہ داری نہ دینے کا فیصلہ، صدارت عمران اسماعیل کے قربی دوست کو دینے کا امکان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 14 مارچ 2019 13:04

سندھ میں پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم نو کا فیصلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2019ء) امیربخش بھٹو کے استعفے کے بعد سندھ میں پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سندھ کی تنظیم کو چھ زونز میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حیدرآباد ،میرپورخاص۔ لاڑکانہ، سکھر شہید بے نظیر آباد میں زون بنیں گے۔ہر زون کی قیادت مختلف رہنماؤں کو دی جائے گی۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کو دوبارہ ذمہ داری نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نئے سیٹ اپ کے لیے فہرست فائنل کر دی گئی ہے جس کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ سندھ میں پی ٹی آئی اندرونی اختلافات کا شکار رہتی ہے یہی وجہ ہے کہ امیر بخش بھٹو نے حلیم عادل اور دیگر رہنماؤں سے اختلافات کے باعث استعفی دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ کراچی کی صدارت عمران اسماعیل کے قریبی دوست کو دی جائے گی۔

واضح رہے دو سال قبل بھی کچھ ایسی صوتحال دیکھنے میں آئی تھی جب سندھ کے 7 اضلاع کے سابق صدور نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ لاڑکانہ، نوشہرو فیروز، کمشور، کندھ کوٹ، قمبر شہداد، شکار پور اور گھوٹکی اضلاع کے سابق صدور نے پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا تھا کہ صوبائی قیادت مند پسند افراد میں اپنے عہدے تقسیم کر رہی ہے۔۔سابق صدور نے پارٹی چیئرمین عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ سندھ کے صدر کے عہدے کو ختم کر کے حیدر آباد اور سکھر ریجن کو بحال کریں۔اس کے علاوہ بھی تحریک انصاف میں کئی اختلافات دیکھنے میں آتے ہیں۔ے۔پی ٹی آئی کے سینئیر رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان بھی اختلافات کی خبریں آتی رہتی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات