انجم حبیبی فلم ’’ہیر مان جا ‘‘ کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے بعد واپس اسلام آباد روانہ

جمعرات 14 مارچ 2019 14:26

انجم حبیبی فلم ’’ہیر مان جا ‘‘ کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے بعد واپس اسلام ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2019ء) سینئر اداکار انجم حبیبی فلم ’’ہیر مان جا ‘‘ کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے بعد واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق انجم حبیبی فلم ’’ہیر مان جا ‘‘میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

فلم میں انکے ہمراہ اداکارہ حریم فارو ق، علی رحمان خان ،فیضان شیخ ،منزہ عارف ،عابد علی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ آئی آر کے فلم پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم کے پروڈیوسر عمران ہاشمی ہیں ۔فلم کا نیا سپیل رواں ماہ کے آخر میں شروع ہو گا۔مذکورہ فلم عید الاضحی پر ریلیز کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :