Live Updates

بلاول بھٹو کے بعد ایک اور سیاسی جماعت کے سربراہ کی نواز شریف سے ملاقات کا امکان

سابق وزیر اعظم نواز شریف سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کا امکان ہے،فضل الرحمن کل کوٹ لکھپت جیل ملاقات کے لیے جائیں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 14 مارچ 2019 13:49

بلاول بھٹو کے بعد ایک اور سیاسی جماعت کے سربراہ کی نواز شریف سے ملاقات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2019ء) سیاسی منظرنامے پر ایک اور پیش رفت سامنے آئی ہے بلاول بھٹو زرداری کے بعد مولانا فضل الرحمن کی نواز شریف سے ملاقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کا امکان ہے جو کہ کل ہوگی۔

فضل الرحمن کل کوٹ لکھپت جیل ملاقات کے لیے جائیں گے۔مولانا فضل الرحمان کی نواز شریف سے ملاقات میں سیاسی صورتحال اور نیب کیسز کی کاروائیوں پر بات چیت متوقع ہے جبکہ اپوزیشن کا اتحاد سمیت دیگر اہم معاملات پر بھی گفتگو شنید کریں گے۔مولانا فضل الرحمان ایم ایم اے جماعتوں کے اجلاس کے متعلق بھی گفتگو کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہےتین روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران بلاول بھٹو نے نواز شریف کی خیریت دریافت کی جبکہ نواز شریف نے بھی عیادت کے لئے آنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ لیکن بلاول بھٹو اور نواز شریف کے مابین ہونے والی اس ملاقات کو سیاسی رنگ دیا جارہا ہے۔ سینئر صحافیوں کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کا فیصلہ بہت پہلے نہیں بلکہ اچانک کیا گیا اور اس کے پیچھے کوئی مقصد ہو گا۔بعض سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لئے کی گئی۔

جبکہ دوسری طرف دیکھا جائے تو ماضی میں نواز شریف اور بلاول بھٹوایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کرتے رہے ہیں۔ اسے لیے تحریک انصاف اس کو بلاول بھٹو کا یو ٹرن قرار دے رہی ہے لیکن ماضی میں وزیراعظم عمران خان کئی بار یوٹرن لیتے رہے ہیں اور انہوں نے کہا تھا کہ یوٹرن انسان کو بڑا لیڈر بناتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کل بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی کو انہی کے نعرے میں جواب دیا اور کہا کہ یو ٹرن بڑا لیڈر بناتے ہیں تو کیا اس ملاقات کے بعد میں صدی کا بڑا لیڈر بن گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات