وزیراعظم کے فرزند راجہ عثمان فاروق حیدر نے بھارتی شیلنگ سے زخمی محمود خان کی عیادت کی

بھارت بزدل دشمن ہے اور بھارت کی جارحیت سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کیئے جاسکتے ہیں

جمعرات مارچ 16:52

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2019ء) فرزندوزیراعظم راجہ عثمان فاروق حیدرایڈووکیٹ نے گزشتہ روز بھارتی شیلنگ سے زخمی ہونے والے محمودخان کی عیادت کی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت بزدل دشمن ہے اور بھارت کی جارحیت سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کیئے جاسکتے ہیں پا ک فوج نے وطن عزیزکے دفاع کا بہترین انداز میں مظاہرہ کر کے پوری دنیا کو ایک واضح پیغام دیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر کسی کو ذرا برابر شک نہیں ہونا چاہئے جس کا مظاہرہ بھارتی دراندازی کا دندان شکن جواب کی صورت میں پوری دنیا نے دیکھ لیا۔ہم پاکستانی شاہینوں کوعمدہ کارکردگی پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہماری عوام نے پہلے بھی بھارتی جارحیت کا سامنا کیا ہے اور آئندہ بھی وطن عزیز کے دفاع کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ لائن آف کنٹرول پر مقیم لوگوں کے حوصلے بلند ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے تیار ہیں۔ بھارت جان لے وہ ہماری عوام کو موت سے ڈرا نہیں سکتاکیونکہ ہمارامقصدوطن عزیز کے دفاع کیلئے شہادت ہے ۔

متعلقہ عنوان :