لائن آف کنٹرول کے رہائشی نے بھارتی فائرنگ سے متاثر ہو کر ہٹیاں بالا آکر مکان بنایا وہ بھی لینڈ سلائیڈنگ کا شکار ہو گیا

جمعرات مارچ 16:52

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2019ء) صوبیدرا (ر) چوہدری جمال الدین نے کہا کہ وہ لائن آف کنٹرول نلئی گندی گراں کے رہا ئشی ہیں وہ لائن آف کنٹرول میں ہونے والی فائر نگ سے متاثر ہو کر ہٹیاں بالا آیا اپنی جمع پونچی اور پنشن سے ہٹیاں بالا میں اپنا گھر تعمیر کیا مگرحالیہ بارشوں اور لینڈ سلائٹنگ سے میرا پورا گھر متاثر ہو گیا ن جواب رہائش کے قابل نہیں ر ہا نلئی گندیگراں میں میر امکان بھارتی فائر نگ سے تباہ ہو گیا چودہ افراد پر مشتمل میر اگھرانہ بے یار مد د گار ہو گیاہے اور اس وقت میں اور میرا خاندان کھلے آ سمان تلے شدید سردی میں زند گی گزر ا ر رہے ہیں میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اپنی جمع پونجی اور ساری پنشن مکان پر لگا دی اب میرے پاس وسا ئل نہیں ہیں کہ کوئی متبادل جگہ لے سکوں اللہ کے سوا میرا کو ئی اسرا نہیں ہے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان ، چیف سیکر ٹری ، ڈپٹی کمشنر راجہ عمران شاہین سے مطالبہ کر تا ہوں کہ مجھے متبادل جگہ الاٹ کی جائے یا میری کو ئی مد د کی جائے تا کہ بیوی بچوں کو با عزت چھت میسر کر سکوں ۔

متعلقہ عنوان :