لائن آف کنٹرول کی عوام کو پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے‘چوہدری محمد اسحاق

جمعرات مارچ 16:52

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر امیدوار اسمبلی چوہدری محمد اسحاق طاہر ایڈووکیٹ نے کہا بھارت کی جارحیت کا لائن آف کنٹرول پر بسنے ولاوں نے جس جرات اور بہادری سے مقابلہ کیا وہ لائق تحسین ہے پاک فوج نے جس سے طرح ملک کا دفاع کیا اس سے لائن آف کنٹرول کی عوام اور پاکستانی قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے بھارتی فائرنگ سے لائن آف کنٹرول پر بسنے والوں کا بہت نقصان ہواہے ان کے نقصان کا بھرپور ازالہ کریں گئے انہوں نے کہا لائن آف کنٹرول پر بسنے والوں کو پختہ مورچے اور کیمونٹی بینکرز بنا کر دیں گئے اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر صحت تعلیم اور دیگر سہولیات پر خصوصی دیں گئے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گئے پاک فوج نے ملکی دفاع کے لیے جو قربانیاں دیں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گئی وطن کے ان سپوتوں کو رہتی دنیا تک یاد رکھیں گئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جاندار موقف سے مسلہ کشمیر عالمی دنیا میں فلش پوائنٹ بن چکا ک،بیرسٹر سلطان محمود چودھری کا کردار کشمیری قوم کے لئے لائق تحسین ہے جس کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائیگا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے پی آئی اے کے ادارے کو بہترکردیا ہے جس سے بیرون ملک سے آنے والوں کو کوئی تکلیف نہیں ہوتی۔ عمران خان کے ویژن کو سلام کرتا ہوں،وہ چاہتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ تعلقات اچھے ہوں انہوں نے کہاکہ بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے مسلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر بہت اہم کردار ادا کیا ہے اس پر پوری کشمیری قوم انکو سلام پیش کرتی ہے انشاء اللہ عمران خان پاکستان میں پانچ سال مکمل کریں گے حلقہ نمبر5میں پی ٹی آئی سیاسی جماعت ابھرے گی لوگ جوق درجوق پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں۔

پاکستان میں عمران خان نے نواز شریف،شہبازشریف جیسے کرپٹ بندوں کا احتساب کیا انشاء اللہ بہت جلد زرداری سمیت اسکے حواری بھی شکنجے میں آئینگے۔نواز شریف اور زرداری آپس میں بے شک اتحاد کریں یہ کرپٹ لوگ ہیں ان کا بہت جلد احتساب ہوگا۔