خواجہ سعد رفیق ،سلمان رفیق کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت یکم اپریل تک ملتوی

ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر کو جواب کی کاپی خواجہ برادران کے وکیل کو فراہم کرنے کا حکم

جمعرات 14 مارچ 2019 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2019ء) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت یکم اپریل تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے خواجہ برادران کی درخواستوں پر سماعت کی جن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا، کرپشن کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا، نیب کی تفتیش میں مکمل تعاون کیا ،تمام ریکارڈ فراہم کیا۔

معزز عدالت سے استدعا ہے کہ : درخواست ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دیا جائے۔دوران سماعت خواجہ برادران کے وکیل نے بحث کے لیے مہلت طلب کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے جواب کی کاپی فراہم نہیں کی گئی اس لیے مہلت دی جائے ۔جس پر عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو جواب کی کاپی خواجہ برادران کے وکیل کو فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید کارروائی یکم اپریل تک ملتوی کر دی۔