غیر سرکاری تنظیم تعبیر کے زیر اہتمام قومی مکالمے کا انعقاد ، پلڈاٹ نے چاروں صوبوں کی مقامی حکومتوں کا تقابلی جائزہ پیش کیا

پوری دنیا میں جمہوریت کی بنیاد لوکل گورنمنٹ کا نظام ہے ،جمہوریت اور سیاست کو مضبوط کرنے کے لیے بنیاد کی مضبوطی ضروری ہے،احمد بلال

جمعرات 14 مارچ 2019 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2019ء) غیر سرکاری تنظیم تعبیر کے زیر اہتمام قومی مکالمے کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبوں سے مقامی حکومتوں کے افسران اور الیکشن کمیشن حکام نے شرکت کی مکالمے میں فرحت اللہ بابر، شہرام خان ترکئی اور پلڈاٹ کے احمد بلال محبوب شریک ہوئے ۔قومی مکالمے میں پلڈاٹ کے احمد بلال نے چاروں صوبوں کی مقامی حکومتوں کا تقابلی جائزہ پیش کیا۔

صدر پلڈاٹ احمد بلال محبوب نے کہاکہ ملک میں پارلیمنٹ کی حد تک جمہوریت پوری طرح قائم ہوگئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پوری دنیا میں جمہوریت کی بنیاد لوکل گورنمنٹ کا نظام ہے۔ انہوںنے کہاکہ جمہوریت اور سیاست کو مضبوط کرنے کے لیے بنیاد کی مضبوطی ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ جمہوریت کو بار بار اسی لیے لپیٹا گیا کہ مقامی حکومتوں کا نظام مضبوط نہیں تھا۔

(جاری ہے)

انہوکںنے کہاکہ پاکستان میں پہلے مقامی حکومتوں کے انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر ہوتے تھے۔ احمد بلال محبوب نے کہاکہ 2015 میں پہلی مرتبہ مقامی حکومتوں کے انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوئے۔انہوںنے کہاکہ مقامی حکومتوں کے عہدیداروں کو اختیارات اور مالی معاونت دینا بہت ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ دیکھنا ہوگا کہ صوبائی حکومتوں کا مقامی حکومتوں پر کتنا کنٹرول ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ مقامی حکومتوں میں تعطل اس لیے بھی رہا کہ یہ معاملہ صوبائی حکومتوں کو سونپ دیا گیا۔انہوںنے کہاکہ مقامی حکومتوں کو مضبوط کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایسوسی ایشن بنائی جائے