سعودی جیلوں میں قید پاکستانی عورتوں اور بچوں کو دکھانے کے معاملے پر ذوالفقار بخاری نے نوٹس لے لیا

تین بچوں ایان، منان اور بشرا کو سعودی حکام سے بات چیت کے بعد رہا کروالیا گیا،

جمعرات 14 مارچ 2019 16:05

سعودی جیلوں میں قید پاکستانی عورتوں اور بچوں کو دکھانے کے معاملے پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2019ء) معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے میڈیا پر چلنے والی خبر کا نوٹس لے لیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خبر میں سعودی جیلوں میں قید پاکستانی عورتوں اور بچوں کو دکھایا گیا ،معاون خصوصی نے ایم ڈی او پی ایف اور سعودی میں کمیونٹی ویلفیئر اٹاچی کو بچوں کی بازیابی کا ٹاسک دیا،تین بچوں ایان، منان اور بشرا کو سعودی حکام سے بات چیت کے بعد رہا کروالیا گیا۔

(جاری ہے)

بچے سوشل پروٹیکشن کے تحت چلنے والی جیل میں تھے۔بشرا کو پاکستان پہنچادیا گیا،تینوں بچے 2016 میں والدین کے ساتھ سعودی گئے،بچوں کے والدین کو ہیروئن برآمد ہونے پر سزا سنائی گئی تھی