بھارتی سابق انکم ٹیکس افسر کی رہائش پر چھاپہ،300کروڑ کی جائیداد وں کا انکشاف

گھر سے کروڑوںروپے نقدی، 50لاکھ مالیت کے موبلاں پین،چارقیمتی گاڑیاں بھی قبضے میں لیکر ضبط کرلی گئیں

جمعرات مارچ 17:42

لکھنو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2019ء) اعلیٰ عہدوں پر فائر رہنے والے اتر پردیش کے آئی اے ایس افسر نیترام کی رہائش پر محکمہ انکم ٹیکس نے چھا پہ مار کر 1.64کروڑ روپے نقد، 50لاکھ روپے مالیت کے ’’موبلاں ‘‘پین،4قیمتی گاڑیاں اور 300کروڑ روپے کی بے نامی جائدادو ں کی دستاویزات ضبط کرلیے گئے ۔

(جاری ہے)

بھاراتی ٹی وی کے مطابق انکم ٹیکس افسران کو اطلاع ملی تھی کہ سابق افسر اوران کے معاونین نے نوٹ بندی کے بعد اور اس سے قبل کولکتہ کی غیر معروف فرضی کمپنیوں کے نام پر 95کروڑ روپے جمع کرائے تھے۔

انکم ٹیکس افسران نے بتایا کہ لکھنو اور دہلی میں واقع نیترام کے 3 مکانات سی1.64کروڑ روپے نقد برآمد کئے جبکہ 50لاکھ روپے بینک لاکر میں رکھے ہوئے ہیں جنہیں جلد ضبط کرلیا جائیگا۔چھاپہ مہم کے دوران دہلی ، ممبئی اور کولکتہ کے 3مکانات سے 95کروڑ روپے ضبط کئے گئے۔ اے بی پی نیوز کے مطابق نیترام 2003سی2005 ء کے دوران اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی کے سیکریٹری تھے۔ یہ افسرریاست اتر پردیش میں محکمہ آبکاری، کھاد،گنا، ڈاک ، رجسٹریشن ، خورا ک کے چیف رہے چکے ہیں۔