دہلی کسی کی جاگیر نہیں،مکمل ریاست کا فیصلہ عوام کرینگے، کیجریوال

دہلی کو ریاست کا درجہ دینے کے لیے بی جے پی کا 2014میں جاری کردہ اعلامیہ عوامی جلسے میں نذرآتش

جمعرات مارچ 17:42

دہلی کسی کی جاگیر نہیں،مکمل ریاست کا فیصلہ عوام کرینگے، کیجریوال
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2019ء) بھارت کی عام آدمی پارٹی(آپ )کے سربراہ اوروزیراعلی دہلی اروند کیجریوال نے آئی ٹی او میں واقع دفتر کے باہر بی جے پی کی جانب سے 2014میں جاری کردہ اعلامیہ کو نذرآتش کردیا جس میں دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق انہوں نے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ عوام دینگے۔کیجریوال نے دعوی کیا کہ گزشتہ70سال سے دہلی کے عوام کی حق تلفی اور سبز باغ دکھائے گئے۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ کیجریوال نے تیواری کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کسی شخص کی جاگیر نہیں ۔

متعلقہ عنوان :