وینزویلا میں بجلی کی فراہمی کا نظام بحال ہو گیا، حکومتی اعلان

کراکس کے مضافات میں صرف دو ایسے علاقے باقی ہیں، جنہیں ابھی تک بجلی کی ترسیل بحال نہیں ہو سکی،بیان

جمعرات 14 مارچ 2019 17:42

کراکس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2019ء) تقریبا ایک ہفتے تک بجلی کی فراہمی میں تعطل کے بعد جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں بجلی کا نظام مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملکی وزارت اطلاعات نے جمعرات کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ دارالحکومت کراکس کے مضافات میں صرف دو ایسے علاقے باقی ہیں، جنہیں ابھی تک بجلی کی ترسیل بحال نہیں ہو سکی۔ حکومت نے توانانی کے نظام میں اس خرابی کا الزام امریکا اور ملکی اپوزیشن پر عائد کیا تھا۔ حکومت کا کہنا تھا کہ بجلی کے ملکی نظام پر ایک سائبر حملہ امریکا کی مدد سے کیا گیا تھا۔ اپوزیشن نے ملک بھر میں ہونے والے اس بلیک آوٹ کی وجہ حکومتی نااہلی بتائی تھی۔

متعلقہ عنوان :