Live Updates

تحریک انصاف کے دور حکومت میں اقلیتوں کی حفاظت یقینی بنا رہے ہیں‘اعجاز عالم آگسٹین

پوری پاکستانی قوم بالخصوص مسیحی برادری سانحہ یوحنا آباد کا المناک دن نہیں بھلا سکتی‘صوبائی وزیر اقلیتی امور

جمعرات 14 مارچ 2019 17:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2019ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے سانحہ یوحنا آباد کی برسی کے موقع پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم بالخصوص مسیحی برادری 15مارچ کا المناک دن نہیں بھلا سکتے ،جب سینٹ جان کیتھولک اور چرسٹ چرچ میں جاری ہفتہ وار دعائیہ تقاریب میںدو خودکش حملہ آوروں نے حملہ کیا اور 14سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع کے ساتھ 70سے زائد لوگوں کو زخمی کردیا۔

آج تک قوم ایسے المناک واقعہ کو فراموش نہیں کر سکی اورہر سال 15مارچ کا دن پھر سے زخم تازہ کر جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کا کسی بھی مذہب بلکہ انسانیت سے ہی تعلق نہیں ہو سکتا کیونکہ کوئی بھی مذہب ایسی درندگی کی تعلیم نہیں دیتا۔

(جاری ہے)

نئے پاکستان میں قائداعظم کے قو ل کو سچا کرنے جا رہے ہیں ، جس میں انہوں نے اقلیتوں کے بارے میں کہا تھا کہ ''آپ آزاد ہیں، آپ اپنے گرجا گھروں وغیرہ میں جانے کے لئے آزاد ہیں بلکہ آپ اپنی عبادت گاہوں کی کسی دوسری جگہ پر جانے کے لئے آزاد ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں تمام گرجا گھروں وغیرہ کی سیکیورٹی یقینی بنائی جا رہی ہے تاہم ضرورت ہے کہ سول سوسائٹی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز ملکر ملک میں امن و بھائی چارہ کی فضاء قائم کرنے میں حکومت کے ساتھ چلیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات