صدر آزاد کشمیر کا بن خرماں میرپور میں مکان کی چھت گرنے سے تین بچوں کے جاں بحق ہونے ،چار کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس

جمعرات مارچ 18:48

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2019ء) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان مجاہد ٹائون بن خرماں میرپور میں مکان کی چھت گرنے سے تین بچوں کے جاں بحق ہونے اور چار دیگر افراد کے زخمی ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوے غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس افسوسناک واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور مقامی اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کی دیکھ بھال اور طبی سہولتوں کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :