مسلم لیگ ن الریاض کے وفد کی سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز سے ملاقات

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 14 مارچ 2019 18:48

مسلم لیگ ن الریاض کے وفد کی سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز  سے ملاقات
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی،خرّم خان) پاکستان مسلم لیگ ن الریاض کے سینئر ممبران پر مشتمل وفد نے خالد اکرم رانا کی سربراہی میں سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان راجہ علی اعجاز سے ملاقات کی جس میں کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا،

راجہ علی اعجاز نے وفد کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ بیت الحرم اور مسجد نبوی سے لگاو کی وجہ سے سعودی عرب میں بطور سفیر تعینات ہونا میرے لئے سعادت کی بات ہے، میری کوشش ہو گی کہ آپ کے تعاون کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کی بہتر سے بہتر خدمت کر سکوں اور دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلق مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکوں، سفارتخانہ کے دروازے ہر پاکستانی کے لئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں اور میرے نزدیک ایک مزدور اور بزنس مین سب برابر ہیں، صدر مسلم لیگ ن الریاض خالد اکرم رانا نے وفد میں موجود تمام ممبران کا تعرف کروایا اور پی ایم ایل ن الریاض کے تنظیمی ڈھانچے کے بارے میں تفصیل سے بریفگ دی، ان کا کہنا تھا کی ہماری جماعت بخصوص یوتھ ونگ کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے ہر کام میں ایمبیسی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ۲۰۰۵ کا زلزلہ ہو یا پھر ۲۰۱۱ اور ۲۰۱۳ کا سیلاب ہر مشکل وقت میں پی ایم ایل ن ریاض نے اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد کی ہے، آخر پر سفیر پاکستان نے وفد کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ہم سب ملکر دیار غیر میں وطن عزیز کا نام بلند کرنے اور اس کی ترقی و خوشحالی کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے اور اس امر میں سفارتخانہ پاکستان الریاض ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے۔