گردوں کے امراض سے بچائوکے عالمی دن پرکے موقع پر تقریب کا انعقاد

جمعرات 14 مارچ 2019 19:31

گردوں کے امراض سے بچائوکے عالمی دن پرکے موقع پر تقریب کا انعقاد
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2019ء) گردوں کے امراض سے بچائوکے عالمی دن پرکے موقع پراتفاق کڈنی اینڈ جنرل ویلفیئر ہسپتال کے زیراہتمام پشاور پریس کلب میں ایک تقریب کا انعقادکیاگیا ۔ تقریب میں مذکورہ ہسپتال کے چیئر مین عبدالحمید گوڑواڑہ،صدرآفتاب عالم،ایڈمنسٹریٹرکرنل طارق،سپروائزر غلام رسول،ارشد جاوید اور حامد محمود سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

اس موقع پر شرکاء نے کہاکہ گردوں کے امراض عمومی طور پرشوگر اور بلڈ پریشر بڑھنے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں جس میں مریضوں کو انتہائی سخت درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ دردکے شدت بھی بڑھتا جا رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آلودہ پانی اور ناقص خوراک کے منفی اثرات گردوں پر بھی مرتب ہو رہے ہیں ۔ گردوں کے مریض کا عارضی علاج ڈائیلاسز ہی سے ممکن ہے جبکہ عام علاج مہنگا ہونے کے باعث نادار عوام کرنے کیلئے مشکل ہے اسلئے خوراک اور پانی کے استعمال میں حد سے زیادہ احتیاط کرنا چاہیے کیونکہ اچھی خوراک اور صاف پانی سے بہتر صحت برقرار رکھا جا سکتا ہے، پاکستان میں گردوں کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

شرکاء نے کہاکہ مذکورہ ہسپتال میں نادار اور مستحق افراد کا بہتر علاج کیا جاتا ہے اورلوگوں کو چاہیے کہ اس مرض سے بچنے کیلئے برقوت علاج کرانے کیساتھ ساتھ احتیاط سے بھی کام لے ۔ شرکاء نے بعد ازاں اس سلسلے میں پشاور پریس کلب کے باہر آگاہی ریلی بھی نکالی۔

متعلقہ عنوان :