Live Updates

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی فنڈ ریزنگ کیلئے کینیڈا روانہ

جمعرات 14 مارچ 2019 19:41

سابق چیف جسٹس  ثاقب نثار دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی فنڈ ریزنگ کیلئے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2019ء) سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی فنڈ ریزنگ کے لئے کینیڈا میںمقیم پاکستانیوں کی دعوت پر کینیڈا روانہ ہو گئے ہیں۔سابق چیف جسٹس اگلے 10 روز کے لئے کینیڈا کے مختلف شہروں میں منعقد 2 مختلف فنڈ ریزنگ تقریبات میں شرکت کریں۔ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈز کے لئے عطیات ا کھٹے کرنے کے لئے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے آئی ایم پاکستان نامی مہم کا آغاز کیا یہی مہم آئندہ 10 دنوں میں کنیڈا کے 7 مختلف مقامات پر فنڈ ریزنگ ڈنرز کا اہتمام کر رہی ہے کینیڈا میں فنڈ ریزنگ تقریبات کے چیف آرگنائزر اور آئی ایم پاکستان موومنٹ کے بانی چیئر مین احمد سید کے مطابق کنیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے یہ پروقار فنڈ ریزنگ ڈنر خالصتاً اپنے ملک کی مدد کے لئے ارینج کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان فنڈ ریزنگ ڈنر میں شامل ہونے والا ہر پاکستانی ڈائریکٹر ڈیم اکاؤنٹ میںمدد کے علاوہ 50 ڈالر کا انٹری ٹکٹ حاصل کرے گا۔ تمام انٹری ٹکس کی ضرورت کی رقم اور بڑے پاکستانی بزنس مینوں کی طرف سے ڈیم فنڈ کی مد میں جانیوالی 1,1 پائی سٹیٹ بنک اکاؤنٹس میں جائے گی سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے ساتھ ان فنڈریزنگ تقریبات میںپاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان بھی شرکت سفر ہیں۔توصیف عباسی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات