وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت دینے کا فیصلہ

u ترین وزارت کی ذمہ داری بابر اعوان کو سونپے جانے کا امکان ۱بابراعوان کو مشیر اطلاعات بنایا جاسکتا ہے، وزارت کیلئے شفقت محمود کا نام بھی سامنے ہے ، میڈیا رپورٹس

جمعرات 14 مارچ 2019 19:41

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو  انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت دینے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2019ء) وزیر اعظم نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو ان کے عہدے سے ہٹا کر انہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کی جگہ اس اہم ترین وزارت کی ذمہ داری بابر اعوان کو سونپے جانے کا امکان ہے۔ انہیں مشیر اطلاعات بنایا جاسکتا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو ان کے عہدے سے ہٹا کر انہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کی جگہ اس اہم ترین وزارت کی ذمہ داری بابر اعوان کو سونپے جانے کا امکان ہے۔ انہیں مشیر اطلاعات بنایا جاسکتا ہے لیکن ان کی تعیناتی نندی پور کیس میں کلیئرنس سے مشروط کی گئی ہے، بابر اعوان کے خلاف ریفرنس پر فیصلہ ایک ہفتے میں آنے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعوان کے ساتھ ساتھ وزارت اطلاعات کیلئے وزیر تعلیم شفقت محمود کا نام بھی آیا ہے۔ اس وزارت کیلئے فیصل جاوید خان کا نام بھی لیا جارہا ہے لیکن سینیٹر فیصل جاوید نے انہیں خود کال کرکے کہا تھا کہ وہ کوئی بھی عہدہ لینے کے حق میں نہیں ہیں اور بطور سینیٹر پارٹی کی جانب سے جو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ان سے ہی خوش ہیں۔