Live Updates

بابر اعوان کی وزارت اطلاعات کی ذمہ داری سونپے جانے کی تردید

جمعرات 14 مارچ 2019 19:41

بابر اعوان کی وزارت اطلاعات کی ذمہ داری سونپے جانے کی تردید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2019ء) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات سے ہٹا کر انہیں یہ ذمہ داری سونپے جانے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ڈاکٹر بابر اعوان نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد جب ان سے وزارت اطلاعات کے حوالے سے بات کی گئی تو انہوں نے فواد چوہدری کو عہدے سے ہٹانے کی خبروں کی سختی سے تردید کی۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کو وزیر اطلاعات کے عہدے سے ہٹانے کی خبر پلانٹڈ لگتی ہے جس پر قطعی طور پر یقین نہیں کیا جانا چاہیے۔ ’ میں نے کل شام بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی اور آج بھی ملاقات کی ہے، ان :ملاقاتوں میں صرف قانونی اور آئینی معاملات پر بات چیت ہوئی ہے، میں پہلے بھی حکومت میں تھا اور اب بھی حکومت میں ہوں‘۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات