پاکستان کو توڑنے کے لیے ہماری مدد کرو، بھارتی وزیر کا روس سے مطالبہ

بھارتی وزیر نے روس سے کہا ہے کہ پاکستان کو توڑنے کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا چاہیے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات مارچ 19:40

پاکستان کو توڑنے کے لیے ہماری مدد کرو، بھارتی وزیر کا روس سے مطالبہ
نئی دہلی(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ2019ء) بھارتی لوک سبھا کے رکن سبھرمنین سوامی نے روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو توڑنے کے لیے روس بھارت کی مدد کرے۔ بھارتی رکن اسمبلی روس کے ایک چینل کو انٹرویو دے رہے تھے انکا کہنا تھا کہ پاکستان پہلے بھی 71میں ٹوٹا تھا اب بھی ہم دوبارہ ایسا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ناپاک عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس کی مدد سے بھارت پاکستان کے ٹکڑے کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان کا وجود ہی غلط ہے، پاکستان برصغیر میں کبھی وجود نہیں رکھتا تھا اور1947میں انگریزوں کی غلطی کی وجہ سے پاکستان بنا لیکن اب پاکستان کو توڑدینا چاہیے۔ بھارتی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت اکیلا یہ نہیں کر سکتا اس لیے روس بھارت کی مدد کرے۔

(جاری ہے)

سبھر منین سوامی نے کہا ہے کہ بھارت میں موجود مساجد کو گرا کر انکی جگہ مندر بنا دینے چاہیے۔

شدت پسند بھارتی وزیر نے اپنے ناپاک عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا وجود انکے لیے قابلِ قبول نہیں ہے اس لیے وہ پاکستان کو برداشت نہیں کر سکتے۔ یاد رہے کہ بھارت نے کبھی دل سے پاکستان کو قبول نہیں کیا اور آج بھی اکھنڈ ہندوستان کے خواب دیکھتا ہے۔ بھارت کی آنکھ میں پاکستان کا وجود ہمیشہ سے ہی کھٹکتا رہا ہے اور بھارت نے کبھی بھی پاکستان کو نقصان پہنچانے کا موقعہ ہاتھ سے نہین جانے دیا۔ اب بھارت نے پاکستان کے خلاف روس سے مدد مانگ لی ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔