سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ پرگروپ انشورنس متعلقہ ایکٹ میں ترمیم کر دی گئی ہے، راجہ بشارت

نوٹیفکیشن جلد جاری ہوگا ، کابینہ کمیٹی کے گزشتہ سال نومبرکے اجلاس کی سفارشات پر محکمہ زکوة کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جا رہا ہے، صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور پنجاب کی وفد سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 14 مارچ 2019 19:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2019ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور پنجاب محمد بشارت راجہ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے موقع پر گروپ انشورنس دیئے جانے کے حوالے سے متعلقہ ایکٹ میں ترمیم کر دی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن جلدجاری کر دیا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مرکزی صدرحاجی محمدارشاد چوہدری کی قیادت میں ملاقات کرنے والے ایپکا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیاوفد میںفنانس، زکوٰة، بینوولنٹ فنڈ، پرائمری ہیلتھ کیئرسمیت دیگر محکموں میں ایپکاکے سیکریٹری شامل تھے حاجی محمدارشاد چوہدری کی قیادت میں وفدنے اپنے دیرینہ مطالبات و مسائل سے تفصیلی آگاہ کیاصوبائی وزیر نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے موقع پر گروپ انشورنس دیئے جانے کے حوالے سے متعلقہ ایکٹ میں ترمیم کر دی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن جلدجاری کر دیا جائے گا انہوں نے وفد کو بتایا کہ کابینہ کمیٹی کے گزشتہ سال نومبرکے اجلاس کی سفارشات پر محکمہ زکوة کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جا رہا ہے جبکہ سیکریٹریٹ اور دیگر محکموں کے ملازمین کی مراعات میں پائے جانے والے فرق کو ختم کرنے کے لئے آئندہ ہفتے وزیر خزانہ پنجاب سے ملاقات کرکے حتمی فیصلہ کیا جائے گا اس موقع پر محمدبشارت راجہ نے محکمہ صحت میں کلرکوں کی پوسٹیں بحال کرنے کے اصولی فیصلے سے بھی آگاہ کیا ایپکا کے وفد نے اس موقع پر صوبائی وزیر قانون پنجاب سے اپ گریڈیشن سے محروم سرکاری ملازمین کے کیڈرز کی جلد اپ گریڈیشن پر زور دیا تاکہ ملازمین کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کئے جاسکیںحاجی محمد ارشاد چوہدری نے صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ اور کمیٹی کے دیگر ارکان کا سرکاری ملازمین کے مسائل کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات ، فیصلوں اور ہمدردرانہ غور کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔