شائقین کی فوجی کیپ پہن کر فائنل دیکھنے کی خواہش، ڈی جی آئی ایس پی آر کا ردعمل

کھیل سیاست سے بالاتر ہوئے ہیں:میجر جنرل آصف غفور

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 14 مارچ 2019 20:03

شائقین کی فوجی کیپ پہن کر فائنل دیکھنے کی خواہش، ڈی جی آئی ایس پی آر ..
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14مارچ 2019ء) ڈی جی انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور نے پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی خواہش ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پاک فوج کی کیپ اور شرٹس پہن کر آئیں۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج آپ کی محبت اور حمایت کی معترف ہے تاہم کھیل سیاست سے بالاتر ہوتے ہیں اور ہمارا یہ رشتہ اس طرح کے اظہار سے مبرا ہے،انہوں نے شائقین کو روشنیوں کے شہر میں کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا مشورہ بھی دیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں فوجی ٹوپیاں پہنی تھیں جس پر کرکٹ ماہرین اور شائقین کی جانب سے ان پر شدید تنقید کی گئی تھی جن کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھیل میں سیاست کو شامل کرلیا ہے جس سے ”جنٹل مین“گیم کی ساکھ متاثر ہوئی ہے،بھارتی ٹیم کو فوجی ٹوپیا ں پہن کر میدان میں اترنا بہت مہنگا پڑا تھا کیوں کہ اس میچ میں شکست کا سامناکرنے کے بعد اگلے دونوں ون ڈے جیت کر آسٹریلیا نے سیریز اپنے نام کرلی ۔