بی آر ٹی منصوبہ پشاور کے عوام کے لیے ڈرائونا خواب بن چکا ہے ۔ایک بارش نے صوبائی حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے اور پشاور جھیل کا منظر پیش کررہاتھا۔صابرحسین اعوان

جمعرات 14 مارچ 2019 20:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2019ء) نائب امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا و سابق ممبرقومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ ایک بارش نے صوبائی حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے اور پشاور جھیل کا منظر پیش کررہاتھا۔ پشاور کے عوام ایک شدید کرب سے گزر رہے ہیں ۔ بی آر ٹی منصوبہ پشاور کے عوام کے لیے ڈرائونا خواب بن چکا ہے ۔

پوری دنیا میں میٹرو فلائی اوور میں بنائے جاتے ہیں یا انڈر گرائونڈ بنائے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی نااہلی اور کرپشن کے شوق نے پشاور کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے ۔ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ بی آر ٹی عدم منصوبہ بندی کی وجہ سے عوام کو آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور گھنٹوں ٹریفک جام کی وجہ سے عوام ذہنی میریض بن چکے ہیں ۔ انہوںنے کہا پشاور بی آر ٹی سے پہلے لاہور او راسلام آباد میں میٹرو بس منصوبے کم لاگت اور کم وقت میں مکمل ہوچکے ہیں اور لیکن پشاور میں 45 ارب سے سو ارب تک پہنچ چکا ہے جب کہ دو سال کا عرصہ گزر گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ منصوبے کو بروقت تکمیل کے لیے اقدامات اٹھائیں جائے ۔