بھارت نے پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد مگ طیاروں کو گراونڈ کرنے پر غور شروع کردیا

27 فروری کو پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر سے شکست کھا جانے والے روسی ساختہ مگ 21 اور مگ 27 کو مکمل طور پر گراونڈ کر دیے جانے کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 مارچ 2019 20:09

بھارت نے پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد مگ طیاروں کو گراونڈ کرنے پر غور ..
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14مارچ 2019ء) بھارت نے پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد مگ طیاروں کو گراونڈ کرنے پر غور شروع کردیا، 27 فروری کو پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر سے شکست کھا جانے والے روسی ساختہ مگ 21 اور مگ 27 کو مکمل طور پر گراونڈ کر دیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق 26 اور 27 فروری کو ہونے والی فضائی جھڑپوں کے دوران بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان کی فضائیہ نے اپنے ہی تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی بدولت بھارت کے روسی ساختہ مگ 21 اور ایس یو 30 کو مار گرایا تھا۔ جبکہ اس دوران ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار بھی کر لیا تھا۔ تاہم بعد ازاں پاکستان نے بھارت کے جنگی جنون کو کم کرنے کیلئے اور جذبہ خیر سگالی کے تحت گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

بھارت ناصرف عالمی سطح، بلکہ اندرون ملک سے بھی پاکستان کے ہاتھوں فضائی جھڑپ میں ہونے والی شکست کے بعد شدید شرمندگی اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اس جھڑپ کے بعد بھارت کے سابق فوجی جرنیلوں اور سیاستدانوں نے بھارتی فضائیہ کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھائے۔ حتیٰ کے کچھ بھارتی دفاعی ماہرین نے یہاں تک کہہ دیا کہ پاکستان کی فضائیہ بھارت کی فضائیہ کی کہیں زیادہ بہتر ہے، اسی لیے بھارت فضائی محاذ پر پاکستان کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ اب اسی باعث بھارت نے دہائیوں سے زیر استعمال روسی ساختہ مگ جنگی طیارے گراونڈ کرنے پر غوور شروع کر دیا ہے۔

بھارتی دفاعی ماہرین کے مطابق 27 فروری کو پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر سے شکست کھا جانے والے روسی ساختہ مگ 21 اور مگ 27 کو مکمل طور پر گراونڈ کر دیے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے جلد کوئی حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ جبکہ بھارت کی حکومت کی کوشش ہے کہ فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے روسی ساختہ مگ طیاروں کی جگہ لے لیں۔ اس حوالے سے بھی معاملات طے کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔